چیف جسٹس ٹیم بنا دیں،خورشید شاہ کےبیان پرہارون رشید کی تنقید

خورشید شاہ کوسوائےزرداری کی خوشامد کےکیا پتا ہے؟ یہ الیکشن میں جائیں گے توبہت زیادہ رسوا ہوچکے ہوں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار اپریل 22:21

چیف جسٹس ٹیم بنا دیں،خورشید شاہ کےبیان پرہارون رشید کی تنقید
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اپریل 2018ء) : سینئر تجزیہ کار ہارون رشید نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کوسوائے زرداری کی خوشامد کے کیا پتا ہے؟ جب تک یہ الیکشن میں جائیں گے توبہت زیادہ رسوا ہوچکے ہوں گے ،شاید ہی کوئی حکمران ٹولہ اس قدر ذلیل ورسوا ہوکرنکلا ہو۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سینئر تجزیہ کار ہارون رشید نے ایک سوال ”خورشید شاہ کہتے ہیں کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ ہرجگہ خود جاتے ہیں ،وہاں میڈیا سے گفتگو بھی کرتے ہیں، سوالوں جواب بھی ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کوچاہیے کہ ایک ٹیم بنادیں جورپورٹ لاکرچیف جسٹس کودے دے“ کے جواب میں کہا کہ خورشید شاہ کو کیا پتا کہ حکومت کیسے چلتی ہے؟ خورشید شاہ کوسوائے زرداری کی خوشامد کے کیا پتا ہے؟ سیاسی جماعتیں ہیں ہیں۔اگر یہ لوگ اپنے لیڈروں سے شائستگی سے ہی اختلاف کریں توخورشید شاہ کی بات کون سنے گا؟ ان لوگوں نے ادارے تباہ کردیے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے لگتا ہے جب تک یہ الیکشن میں جائیں گے تواس قدررسوا ہوچکے ہوں گے ،میرے حافظے میں نہیں ہے کہ کوئی حکمران ٹولہ اس قدر ذلیل ورسوا ہوکرنکلا ہو۔