امریکہ کو ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین طے پانے والی ڈیل سے فوری طور پر دستبردار نہیں ہونا چاہیے‘ فرانس

اتوار 22 اپریل 2018 22:40

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین طے پانے والی ڈیل سے فوری طور پر دستبردار نہیں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

اپنے دورہ امریکا سے ایک روز قبل اتوار کو ’’فوکس نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک اس ڈیل سے بہتر کوئی متبادل نہیں ملتا تب تک امریکا کو اس ڈیل پر عمل پیرا رہنا چاہیے۔ ایمانویل ماکروں نے کہا کہ اس وقت ان کے پاس اس ڈیل کے حوالے سے کوئی پلان بی بھی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سن 2015ء میں طے پانے والی اس ڈیل کے خلاف ہیں۔

متعلقہ عنوان :