شام میں عراقی فضائی حملے میں اسلامک اسٹیٹ کے 36 جنگجو مارے گئے

اتوار 22 اپریل 2018 22:40

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) شام میں عراقی فضائی حملے میں اسلامک اسٹیٹ کے 36 جنگجو مارے گئے ہیں۔ یہ بات عراقی فوج کے ترجمان نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو اپنے ایک انٹرویو میں بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ 19 اپریل کو شام میں ہوئے عراقی فضائی حملے میں جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ کے 36 جنگجو مارے گئے۔ ان ہلاک شدگان میں اس شدت پسند گروہ کے بعض کمانڈر بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ عراقی جنگی طیاروں نے جمعرات کے روز شام میں اسلامک اسٹیٹ کے بارودی مواد کے کارخانے اور دیگر تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :