سجاول،جامعہ القاسمیہ سجاول میں تقریب ختم بخاری و تقسیم اسناد ، ہزاروں افراد نے شرکت کی

اتوار 22 اپریل 2018 22:50

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) سجاول کے معروف دینی ادارے جامعہ القاسمیہ سجاول میں تقریب ختم بخاری و تقسیم اسناد کے موقع پر دعامیں ہزاروں افراد نے شرکت کی ، تقریب میں شیخ الحدیث مولانامحمد صالح الحداد نے آخری درس حدیث دیا، اور فارغ التحصیل علماء کو ہدایات دیں انہوں نے کہاکہ علما انبیاء کے وارث ہیں ، تعلیم مکمل ہونے کے بعد علم سے فیض عام دینے اور قرآن و حدیث پر مکمل عمل کرناضروری ہے ، دینی علوم کے ذریعے عام لوگوں کو لادینییت سے بچائیں، انہوں نے آخرمیں تمام امت مسلمہ اورملک وقوم کی عافیت کے لئے دعاکی ، تقریب میں اس سال فارغ ہونے والے سنیتیس علمااور بیس حفاظ کرام کو دستارباندھی گئی اور کتابیں اور سندیں دی گئی ، اس موقع پر مہتمم جامعہ القاسمیہ سجاول مولانامحمد اسماعیل قاسمی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیامولاناعیسیٰ سموں، مولانا گل حسن ظہور، مولاناخان محمد پٹھان اور دیگر علمائ نے بھی خطاب کیا، تقریب کے موقع پر ہزاروں افراد کے لئے کھانے کا بھی اہتمام کیاگیاتھا جبکہ جے یوآئی اور جے ٹی آئی کارکنوں نے رضاکارانہ خدمات میں بھرپور حصہ لیا،اس موقع پر پولیس کی نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔

#

متعلقہ عنوان :