بلوچستان اسمبلی کے رواں سیشن کے شیڈول میں 30اپریل تک کی توسیع کردی گئی

اتوار 22 اپریل 2018 22:50

کوئٹہ۔ 22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے ایک پریس ریلیز کے مطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی کے رواں سیشن کے شیڈول میں تبدیلی کر کے اس میں 30 اپریل 2018 تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اب اسمبلی کا اجلاس ,24, 27 اور 30 اپریل تک جاری رہے گا جس میں سرکاری اور غیر سرکاری کاروائی نمٹائی جائے گی۔