ساہیوال،حافظ خالد ڈوگر نے مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کر کے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کر لی

اتوار اپریل 23:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے قائم مقام صدر اور صوبائی وزیر پلاننگ ملک ندیم کامران کے انتہائی قریبی ساتھی حافظ خالد ڈوگر نے مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کر کے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور مسلم لیگ ق کے صدر چو ہدری شجاعت حسین اور صوبائی صدر چو ہدری پر ویز الہیٰ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور مسلم لیگ (ق) کے این اے 149سے امیدوار کی حیثیت انتخابی مہم شروع کر دی ہے جس میں دلچسپ انداز میں شہروں میں فلیکسز آویزاں کر کے فلیکسز پر لکھ دیا اللہ کے واسطے ہم پر بھی اعتبار کریں منت کر نے والی دلچسپ الیکشن مہم جاری ہے شہری دل کھول کر تبصرے کر رہے ہیں۔