ساہیوال،شادی کی تقریب میں مجرا‘ فحش گانوں پررقص وسرور کی محفل پرپولیس کاچھاپہ

تین رقاصائوں سمیت 8تماش بین گرفتار‘ 7نامز دملزمان سمیت 20کے قریب نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) شادی کی تقریب میں مجرا‘ فحش گانوں پررقص وسرور کی محفل پرپولیس کاچھاپہ‘ تین رقاصائوں سمیت 8تماش بین گرفتار‘ 7نامز دملزمان سمیت 20کے قریب نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اونورشاہ پولیس کواطلاع ملی کہ 61/4-Rمیں محمدعمران کی شادی کی تقریب ہے اوروہاں پر تین نامور رقاصائیں مجرا کررہی ہیں اورتماش بین بوس وکنار کرتے ہوئے دادعیش دے رہے ہیں جس پرپولیس ٹیم نے لیڈی پولیس سمیت چھاپہ مارااور ناچنے والی تین رقاصائوں ناصرہ ‘ لاڈواورپھول اوران کے تماش بین قربان ‘ فقیر محمد‘ عرفان ‘ راشداور محمدوقاص کوبوس وکنار کرتے ہوئے گرفتارکرلیا جبکہ 15/20 نامعلوم ملزمان اورمحمدعباس ‘ محمدعمران‘ فقیر حسین‘ نوید‘ محمدرمضان اور رانا ناجا فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوران تلاش گرفتار ملزمان سے ہزاروں روپے نقدی اورموبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس تھانہ نورشاہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔سٹی پولیس کا ایک ہوٹل پر کامیاب چھاپہ‘ 4خوا تین سمیت 8افراد گرفتار ‘مقدمہ درج گرفتار ملزموں میں ایک مقا می کالج کی طالبہ بھی شامل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی آصف سرور رانا کو اطلاع ملی کہ جو گی چوک کے قریب اے ون ہوٹل کے مختلف کمروں میں مردوخوا تین رنگ رلیاں منارہے ہیں جس پر پولیس ٹیم نے چھاپہ مارا ور مختلف کمروں سے لیاقت ‘کوثر ‘افضل ‘شہناز ‘سلیم ‘فضلیت ‘نعمان اور ارم کو گرفتار کرلیا۔

دوران تلاشی ملزمان کے قبضہ سے نقدی وموبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ بعدازاں تھانہ سٹی میں سفارشیوں کی لائنیں لگ گئیں اور مختلف بااثر افراد پولیس کو آفرز کرتے رہے لیکن پولیس نے تما آفرز ٹھکرا دیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔