Live Updates

ہم نے کبھی نہیں کہا کہ آئندہ حکومت میں پنجاب کا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا، ڈاکٹر نفیسہ شاہ

ندیم افضل چن کو چن پیپلزپارٹی نے بنایا تھا،مریم نواز کا نواز شریف سے سیکیورٹی واپس لینے کے حوالے سے بیان بچگانہ تھا،رہنما پیپلز پارٹی

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ آئندہ حکومت میں پنجاب کا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا بلکہ ہم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب (ن) لیگ کا نہیں ہوگا‘ ندیم افضل چن کو چن پیپلزپارٹی نے بنایا تھا یونین کونسل سے اٹھا کر ایم این اے بنایا پھر پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنایا تھا۔

مریم نواز کا نواز شریف سے سیکیورٹی واپس لینے کے حوالے سے بیان بچگانہ تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا رابطہ عوام کے ساتھ ہے اور عوام کے ہقوق کی بات کی ہے۔ پیپلزپارٹی نے آغاز حقوق بلوچستان پروگرام شروع کیا جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی بات سب سے پہلے پیپلزپارٹی نے کی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں موجود حکومت ن لیگ کی ہے اور آئندہ الیکشن کے بعد نہیں ہوگی۔ ہم نے کبھی نہیں کہا تھا کہ آئندہ وزیراعلیٰ پنجاب پیپلزپارٹی کا ہوگا بلکہ ہم نے کہا تھا کہ 2018 ء کے الیکشن کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب ن لیگ کا نہیں ہوگا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لوگ پاکستان تحریک انصاف میں شال ہوتے ہیں تو پی ٹی آئی کے لوگ بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔

ندیم افضل چن کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کاہ کہ ندیم افضل چن کو چن پیپلزپارٹی نے بنایا ہے ان کو یونین کونسل سے اٹھا کر ایم این اے بنایا پھر پی اے سی کا چیئرمین بنایا ۔ پاکستان پیپلزپارٹی جو عزت اپنے لوگوں کو دیتی ہے وہ کوئی اور پارٹی نہیں دے سکتی۔ پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت ہے اس کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مزدور کو عزت نہیں ملے گی تب تک پاکستان ترقی نہیں کر سکتا پیپلزپارٹی مزدوروں کی نمائندگی کرتی ہے۔

اگر اس مکل کے سرمایہ بچانا ہے اور ملک کا سرمایہ ملک کے اندر رہے ملک میں انڈسٹری لگے تو مزدور کو عزت دینا ہوگی۔ سرمایہ کار اس ملک کو لوٹ کر کھا گئے ہیں ہمیں بتائیں کہ پی ٹی سی ایل کا سرمایہ کدھر گیا ہے‘ کے آلیکٹرک کی آمدنی کدھر گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے یونین الیکشن میں پیپلز یونٹی جیت گئی ہے جبکہ حکومت (ن) لیگ کی ہے۔ پیپلز یونٹی اس وجہ سے جیتی ہے کہ پیپلزپارٹی مزدور کو عزت دیتی ہے۔

ہم نے پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف آواز اٹھائی تھی اور اس کے آگے دیوار بن گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پتہ نہیں کس قسم کی سیاست کرتی ہیں ان کا بیان بچگانہ ہے۔ کہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔ سیکیورٹی صرف نواز شریف سے نہیں بلکہ 13 ہزار لوگوں کی سیکیورٹی واپس لی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تو کہا ہے کہ جہاں سیکیورٹی کی ضرورت ہے وہاں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ ن لیگ کی سیاست سمجھ سے باہر ہے۔ شریف خاندان کے بچے بھی 8 ‘ 8 گارڈز لے کر گھومتے ہین جن سیاستدانوں کو جان کا خطرہ ہے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو سیکیورٹی فراہم کی جانی چاہیے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات