سکھر، ایم ایم اے آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کریگی،راشد محمود سومرو

سندھ فتح کریں گے اب فرقیواریت کی کوئی گنجائش نہیں ہے عوام ووٹ دیکر کامیاب کرے دنیا بھر میں مسلمان پریشان حال ہیں متحد ہونا پڑے گا سندھ کے حکمرانوں نے تباہی بربادی کے سوا کچھ نہیں کیا ہے ،صدر متحدہ مجلس عمل سندھ کی پریس کانفرنس

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) متحدہ مجلس عمل سندھ کے صدر راشد محمود سومرو نے سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ایم اے آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کریگی سندھ فتح کریں گے اب فرقیواریت کی کوئی گنجائش نہیں ہے عوام ووٹ دیکر کامیاب کرے دنیا بھر میں مسلمان پریشان حال ہیں متحد ہونا پڑے گا سندھ کے حکمرانوں نے تباہی بربادی کے سوا کچھ نہیں کیا ہے سندھ کے لوگ بھوک بدحالی خودکشیوں کے سوا کچھ بھی نہیں دیا ہے سندھ کے کاشتکاروں کو باردانہ نہیں دیا جا رہا ہے آبادگار خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں تعلیم تباہ ہو چکی ہے دل کے امراض قائم کریں لیکن عوام کو دیگر بیماریوں کا مفت علاج فراہم کریں جن پر خودکش حملے ہوئے ہیں ان سے سیکیورٹی واپس لینے سپریم کورٹ کا فیصلہ مبہم ہے ایک سوال کے جواب میں محمد اسلم غوری راشد محمود سومرو سے سیکیورٹی واہس لینا سندھ حکومت کی جانبداری کا فیصلہ ہے جن کے پاس 15 سے 20 گاڑیاں پولیس پروٹوکول میں ہیں ان سے واپس نہیں ہوا انہوں نے مزید کہا کہ اللہ ہمارا محافظ ہے ہم اپنی حفاظت خود کریں گے ۔

#