Live Updates

سکھر،پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے متحدہ مجلس عمل کو مسلم لیگ کی بی ٹیم قرار دیدیا

ہماری پرویز مشرف اور عمران خان سے بات چیت چل رہی ہے تاہم پیپلزپارٹی سے بھی الیکشن می اتحاد ہوسکتا ہے، مسلم لیگ میں شمولیت اور اور الیکشن میں اتحاد کے امکان کو یکسر مسترد کردیا ، سکھر میں پریس کانفرنس

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے متحدہ مجلس عمل کو مسلم لیگ کی بی ٹیم قرار دیتے ہوئے اس میں شمولیت اور اور الیکشن میں اتحاد کے امکان کو یکسر مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ ہماری پرویز مشرف اور عمران خان سے بات چیت چل رہی ہے تاہم پیپلزپارٹی سے بھی الیکشن می اتحاد ہوسکتا ہے اس بار ہم کراچی سے بھی سیٹیں جیت کر دکھائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایم والے ملک کو برباد کرنے والے ہیں ان سے کسی قسم کے اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت عوام کے حقوق کو پامال کیا جارہا ہے مسلم لیگ جوکہ طبلا نواز بن چکی ہے اس نے توانائی بحران کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا وہ پورا نہیں کرسکی ہے اور اس کی ترقی کے تمام دعوے بھی جھوٹے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کی عزت دینے والے مطالبے کرنے والے ووٹرز کو بھی عزت دیں اور ان کے مفادات کا تحفظ نگرانی کریں ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کا قیام اسمبلی کے اندر اور باہر موجود جماعتوں کی مشاورت سے کیا جائے اور ایسے لوگ لائے جائیں جو نیب زدہ نہ ہوں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ملک کے شہری کو کچلنے والے کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ملک کے قانون کے مطابق سزا دی جائے اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کے لیے اقدامات کیے جائیں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں احتساب کا نعرہ لگانے والی جماعتیں اگر ملک کو کرپشن اور بدعنوانی سے پاک کرنے کے لیے مخلص ہیں تو وہ عمران خان کی تقلید کریں اور سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے والوں کو اپنی جماعتوں سے نکال باہر کریں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بچیوں کے ساتھ پیش آنے والے زیادتی کے واقعات کے ملزمان کو سرعام سزائیں دی جائیں ان کا کہنا تھا کہ کشمیر شام فلسطین اور برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے کشمیر میں بھارت کی انسانیت سوز کاروائیاں بڑھ گئی ہیں اقوام متحدہ امریکہ کی لونڈی کا کردار ادا کررہا ہے اورسب سے زیادہ افسوسناک امر تو یہ ہے کہ اس پر عالم اسلام کے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں مسلم ممالک میں مسلمانوں پر مظالم ہورہے ہیں کربلا برپا ہے لیکن سعودی عرب کے بادشاہ جوئے خانوں کا افتتاح کررہے ہیں وہ امریکی کی غلامی کررہے ہیں انہیں امریکہ کے بجائے مدینے کی غلامی کرنی چاہیے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سنی تحریک آئندہ انتخابات میں ملک بھر سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی انہوں نے کہا کہ سندھ میں بارہ سالوں سے حکمرانی کرنے والوں نے سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا ہے سکھر, لاڑکانہ, حیدرآباد سمیت دیگر شہر کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں عوام کو پینے کے لیے صاف پانی تک میسر نہیں ہے۔

#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات