سکھر،زمین کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر ادارہ تحفظ ماحولیات سکھر کی جانب سے عوام میں شعور بیدار کرنے کے حوالے سے تقریب ہوئی

ْ تقریب میں اسکول کے طلبہ ، اساتذہ اور ماحولیاتی ادارے کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) زمین کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر ادارہ تحفظ ماحولیات سکھر کی جانب سے عوام میں شعور بیدار کرنے کے حوالے سے تقریب آئی بی اے پبلک اسکول سکھر میں تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں اسکول کے طلبہ ، اساتذہ اور ماحولیاتی ادارے کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر اسلم پرویز شیخ نے کہا کہ پوری دنیا میں 1970 سے آج تک دھرتی کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ زمین کی حفاظت اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے شعور بیدا کیا جاتا ہے آج ہم سب اسی قومی کاز کے لیے یکجا ہوئے ہیں ۔

پبلک اسکول سکھر کے پرنسپل نے اپنی تقریر میں کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان ماحولیاتی آلودگی کو برداشت کرنے والے ملکوں میں ساتویں نمبر پر ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر دھرتی کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے پلاسٹک بیگ کے استعمال کو روکنے اور کپڑے کے تھیلے استعمال کرنے کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کرنا ہوگا جبکہ دھرتی کا گند کچر ے سے پاک کرنے میں اپنا کلیدی کردار پیش کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں اسکول کے طلبہ نے ماحولیاتی آلودگی ، صفائی ستھرائی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے تقاریر کیں۔آخر میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسلم پرویز شیخ نے تقاریر کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے ۔ تقریب سے قبل پبلک اسکول تا ملٹری روڈ سکھر تک دھرتی کے عالمی دن کے تحت ریلی نکالی گئی شرکاء ریلی کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز تھے جن پر ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور عوام میں شعور بیدار کرنے کے حوالے سے نعے درج تھے۔ #

متعلقہ عنوان :