موساد نے ملائیشیا میں فلسطینی سائنس دان قتل کردیا

موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے پروفیسر فادی محمدالبطش پر براہ راست فائرنگ کی ،مقتول پر10گولیاں چلائی گئیں، ملا ئیشین پولیس سر براہ

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

کوالا لمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ نے ملائیشیا میں فلسطینی راکٹ سائنس دان کو قتل کردیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں پیش آیا جہاں نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد مسجد سے گھر جاتے ہوئے نامعلوم مسلح ملزمان نے فلسطینی سائنس دان پروفیسر فادی محمدالبطش کو گولیاں مار دیں۔

(جاری ہے)

کوالالمپور پولیس کے سربراہ مزلان لازم نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے پروفیسر پر براہ راست فائرنگ کی، ملزمان نے مقتول پر 10 گولیاں فائر کیں جس میں سے 4 ان کے جسم میں پیوست ہوگئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ملائیشیا کے ڈپٹی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مشتبہ ملزمان کا تعلق ایک غیر ملکی خفیہ ایجنسی سے بتایا جارہا ہے جب کہ ملائیشیا میں فلسطینی سفیر کے مطابق عینی شاہدین نے انہیں بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان چہرے سے یورپی باشندے لگ رہے تھے۔مقتول کے اہل خانہ نے بھی البطش کے قتل کا ذمہ دار موساد کو قرار دیا ہیاور ملائیشین حکومت سے مقتول کا جسد خاکی غزہ بھیجنے کی بھی اپیل کی ہے۔