رواں سال 2018ء کے دوران ہوا سے پیدا کی جانے والی بجلی کی ملکی پیداوار 1000 میگا واٹ سے تجاوز کر جائے گی

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) رواں سال 2018ء کے دوران ہوا سے پیدا کی جانے والی بجلی کی ملکی پیداوار 1000 میگا واٹ سے تجاوز کر جائے گی۔ متبادل توانائی کے ترقیاتی بورڈ (اے ای ڈی) کے سی ای او امجد علی اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار میں اضافہپر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اس حوالے سے ہوا، پانی اور سورج کی روشنی سے بھر پور استفادہ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متبادل ذرائع سے جبلی کی پیداوار بڑھا کر صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی کے علاوہ فضائی آلودگی کے خاتمہ اور فرنس آئیل و کوئلے کی درآمدات میں بھی کمی لائی جا سکے گی جس سے قومی خزانے پر ادائیگیوں کا بوجھ کم کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے کئی منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں جبکہ دیگر کئی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور سال رواں کے اختتام تک ہوا کی مدد سے پیدا کی جانے والی بجلی کی ملکی پیداوار ایک ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر جائے گی۔

متعلقہ عنوان :