انڈین پریمیئر لیگ کا 22 واں میچ کل کھیلا جائیگا

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) انڈین پریمیئر لیگ میں کل(منگل کو) مزید ایک میچ کھیلا جائیگا۔ لیگ کا 22 واں میچ دہلی ڈیئر ڈیولز اور کنگز الیون پنجاب کی ٹیموں کے درمیان فیروز شاہ کوٹلہ، دہلی میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

دہلی ڈیئر ڈیولزکی ٹیم کی کارکردگی کچھ خاص نہیں ہے اور وہ اب تک کھیلے گئے میچوں میں سے صرف ایک میچ ہی جیت سکی ہے اور اس اعتبار سے دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دو پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے یعنی آٹھویں نمبر پر ہے۔

دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیم پانچ میچ کھیل چکی ہے جبکہ اس کو صرف ایک میچ میں کامیابی ہوئی۔ کنگز الیون پنجاب کی ٹیم پانچ میچ کھیل چکی ہے جبکہ اس کو صرف ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس طر ح کنگز الیون پنجاب می ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔ واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کا فائنل میچ 27 مئی کو ممبئی میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :