انٹرنیشنل ڈیسک

کوئی جوہری بم نہیں بنا رہے ،ایران امریکہ نے جوہری معاہد ختم کیا تو یوررینیئم کی افزودگی دوبارہ شروع کریں گے،وزیر خارجہ

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) تاریخی جوہری معاہدے کو ختم کرنے کا معاملہسے متعلق ایران نے امریکا کو خبردار کر دیا ہے کہ جوہری معاہدہ ختم کیا گیا تو ایران یورینیئم کی افزودگی دوبارہ شروع کر دے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کو نیویارک میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ ضواد ظریف نے کہا کہ اگر امریکا 2015 کے تاریخی جوہری معاہدے کو ختم کرتا ہے تو ایران بھر پور طریقے سے افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کو کبھی بھی یہ خدشہ نہیں ہونا چاہیے کہ ایران جوہری بم بنا رہا ہے۔ ایران کوئی جوہری بم نہیں بنا رہا۔

متعلقہ عنوان :