انٹرنیشنل ڈیسک

چین؛ڈریگن بوٹ ریس،2بوٹیں آپس میں ٹکرا گئیں،17 افراد ہلاک،40کو بچا لیا گیا

اتوار اپریل 23:00

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) چین کے شمال مشرقی علاقے میں ڈریگن بوٹ آپس میں ٹکرا گئیں،جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 40کو بچا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی نشریاتی ادارے کے مطابق حادثہ شمال مشرقی علاقہ صوبہ گوانگ شی میں پیش آیا،کشتیاں پریکٹس کر رہی تھیں کہ اس دوران آپس میں ٹکرا گئیں۔جس کے نتیجے میں میں 17 افراد ہلاک ہو گئے ،ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 40 افراد کو بچا لیا،ریسکیو کوششوں میں 200امدادی کارکنوں نے حصہ لیا۔ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :