داغستان؛’انسداد دہشت گردی فورسز کی کارروائی،9افراد ہلاک

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) روس میں مبینہ دہشتگردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کرنیوالے 9مشتبہ افراد کو داغستان میں سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشتگردی کی یہ کارروائی پولیس کو اس مشتبہ گروہ کے شہر میں چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع کے ملنے کے بعد کیا گیا۔یہ گروہ یکم مئی کو عام تعطیل کے روز روس میں دہشتگردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :