کاتالونیا کی علیحدگی پسند تحریک کا سپین کی اقتصادیات پر کوئی اثر نہیں ہوگا،آئی ایم ایف

اتوار اپریل 23:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ کاتالونیا کی علیحدگی پسند تحریک کا سپین کی اقتصادی صورتحال پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

اتوار کو آئی ایم ایف کے شعبہ یورپ کے سربراہ پال تھامسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سپین کی معیشت مضبوط بنیادوں پر استوار ہے جس کے باعث کاتالونیا کی علیحدگی پسند تحریک سے اسے کوئی خطرہ لاحق نہیں،کاتالونیا کا مسئلہ ایک سیاسی مسئلہ ہے اس سے کچھ رکاوٹیں ضرور آسکتی ہیں تاہم کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :