ترکی کی اقتصادی شرح نمو 4.1 فیصد رہنے کی توقع

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) ذرائع ابلا غ کی 53 ماہرین اقتصادیات کی جانب سے جاری ایک اقتصادی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکی کی حکومت انتخابات کے تناظر میں ملکی اقتصادی صورتحال کی بہتری کیلئے تیزی سے موئثر اقدامات اٹھارہی ہے،تاہم اس کے باوجود اس کی رواں سال کی اقتصادی شرح نمو 4.1 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ حکومت نے اقتصادی شرح نمو کا ہدف 5.5 فیصد مقرر کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت وسط مدتی پروگرام کے تحت کیے گئے اقدامات کے باعث اقتصادی شرح نمو کا ہدف 5.5 تک لے جانے کا امکان رکھتی ہے جبکہ درحقیقت ایسا ممکن نظر نہیں آتا۔واضح رہے کہ 2017 ء کے دوران ترکی کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 7.4 فیصد رہی جو 2013 ء کے بعد اس کی تیز ترین شرح نمو تھی جس کیوجہ صنعتی پیداوار میںتیزی تھی۔

متعلقہ عنوان :