کراچی میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی آمد کے موقع پرتاجر رہنماؤں نے بھاری تعداد میں احتجاج سمیت دھرنے کا اعلان کر دیا

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) کراچی میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی آمد کے موقع پر پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے ستائے ہوئے تاجر رہنماؤں نے بھاری تعداد میں احتجاج سمیت دھرنے کا اعلان کر دیا۔ اتوار کے روز سائیٹ ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی کا اجلاس ہوا جس میں بہت سے اہم فیصلے کئے گئے ۔

(جاری ہے)

سائیٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ لگتا ہے وفاق اور سندھ حکومت کو کراچی کی صنعتوں سے کوئی دلچسپی نہیں وہ پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی علاقے کو برباد کرنا چاہتے ہیں۔

شہر کے صنعتی علاقوں میں 10 ، 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ اگر اس طرح چلتا رہا تو ہم لوگ دیوالیہ ہو جائیں گے اس لئے آج بروز (پیر) کو وزیر اعظم کی کراچی آمد پر صنعتکاروں نے احتجاج اور دھرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ۔