انتخابات ہوئے تو نگران وزیر اعظم سندھ سے ہو گا، گالی گلوچ کے ماحول میں انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے،چوہدری شجاعت حسین کادعویٰ،

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

انتخابات ہوئے تو نگران وزیر اعظم سندھ سے ہو گا، گالی گلوچ کے ماحول میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ق) کے سر براہ چوہدری شجاعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ اوّل تو انتخابات ہوتے نظر نہیںآ رہے اور اگر ہوئے بھی تو پھر نگران وزیر اعظم سندھ سے ہو گا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز مسلم لیگ (ق) کے سر براہ چوہدری شجاعت حسین نے ایک تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ہوتے تو فی الحال نظر نہیں آ رہے اور موجودہ حال میںالیکشن کیسے ہو سکتے ہیں کیونکہ اس وقت تو گالی گلو چ کا دور چل رہا ہے شاید الیکشن کے حوالے سے کچھ عرصے کے بعد ماحول واضح ہولیکن ایک بات ہے کنفرم ہے کہ اگر انتحا بات ہوئے تو پھر نگران وزیر اعظم سندھ سے ہو گا