پاک سر زمین پارٹی کا 25 اپریل کو سوئی سدرن کے ہیڈ آفس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان

اتوار اپریل 23:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) پاک سر زمین پارٹی نے بدھ 25 اپریل کو سوئی سدرن کے ہیڈ آفس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں عوامی احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ایس پی کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کراچی میں جاری بد ترین بجلی اور پانی کے بحران پر سراپا احتجاج بن چکی ہے،پاک سر زمین پارٹی کراچی کی واحد آوازبن چکی ہے ،،بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کو بدحال کر دیا ہے جبکہ حکمران بے حسی کی معراج کو چھو رہے ہیں،کی-الیکٹرک اور سوئی سدرن کے تنازع کی وجہ سے شہریوں کو پیش آنے والی اذیت پر پاک سر زمین پارٹی بدھ 25 اپریل کو سوئی سدرن کے ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرے کرے گی

متعلقہ عنوان :