کوئٹہ، شوکت یوسفزئی زیادہ جذباتی اور ناقابل فہم گفتگو کر رہے ہیں ،صوبائی ترجمان امیر جماعت اسلامی

اتوار اپریل 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) مرکزی ترجمان جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے وزیر اعلیٰ KPK کے ترجمان شوکت یوسف زئی کے بیان پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شوکت یوسفزئی زیادہ جذباتی اور ناقابل فہم گفتگو کر رہے ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے خود احتسابی کی بات کی جو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بھی کرتے رہتے ہیں ۔

جماعت اسلامی کی بہترین کارکردگی وخدمات کی وجہ سے ہی خیبر پختونخواہ کی حکومت پانچ سال پور ے کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے وزراء کی کارکردگی کے معترف پی ٹی آئی کے رہنما خود بھی ہیں اور عوام بھی ان کی کارکردگی کو سراہ رہی ہے ۔الحمدا للہ جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی ووزراء نے نہ کرپشن کیا اورنہ ہی سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی ہے ،پشاورشہر کو جدیدترقی یافتہ شہر بناناجماعت اسلامی کے وزیر بدلیات کی بہترین کاردگی ہے جس پر نہ صرف جماعت اسلامی بلکہ خیبر پختونخواہ حکومت فخر کرتی ہے اور جس کا ابھی حالیہ چیف سیکرٹری کی طرف سے سینئر وزیر عنایت اللہ خان کو بہترین کارکردگی پر سند اس چیز کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔