بلوچستان میں پولیس کے 829 اہلکاروں کو واپس بلا لئے گئے

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پولیس کے 829 اہلکاروں کو واپس بلایا گیا ہے یہ اہلکار سیاسی زعما قبائلی معتبرین ریٹائرڈ پولیس افسران کے ہمراہ تھے بلوچستان حکومت اور ہائیکورٹ کو سیکورٹی کی فراہمی کے لئے مراسلہ جات بجھوائے ہیں سپریم کورٹ نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ جہاں ضروری ہے وہاں سیکورٹی فراہم کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کیا معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پولیس کی829 اہلکار جو کہ مختلف سیاسی زعما قبائلی معتبرین ، ریٹائرڈ پولیس افسران کے ہمراہ تعینات تھے ان سے واپس لے لی گئی ریٹائرڈ سینیٹرز، ججز اور سابق بیورو کریٹس کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو بھی واپس بلایا ہے بلوچستان کانسٹیبلری کے 429 جبکہ پولیس کی400 آپریشنل ونگ کے اہلکار تھے بلوچستان حکومت اور بلوچستان ہائیکورٹ کو سیکورٹی کی فراہمی کے لئے مراسلہ جات بجھوا ئے ہیں سپریم کورٹ نے بھی ہدایات دی ہے کہ جہاں ضروری ہے وہاں سیکورٹی فراہم کی جائے ۔