سپریم کورٹ کے حکم پر میڈیا ہائوسز پر تعینات اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) سپریم کورٹ کے ہدایت کے بعد محکمہ پولیس نے میڈیا ہائوسز پر تعینات اہلکاروں کو واپس بلا لیا جس کے باعث صحافیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ذرائع نے ’’ آن لائن‘‘ کوبتایا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کے ہدایت کے بعد محکمہ پولیس بلوچستان نے میڈیا ہائوسز پر تعینات پولیس اور لیویز اہلکاروں کو واپس طلب کر لیا جس کے باعث صحافیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تا ہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جن میڈیا ہائوسز پر سیکورٹی ضروری ہو گی وہاں سے واپس نہیں بلائی جائے گی ۔