فیصل آباد، 35سالہ نو جوان ٹرین کی زد میں آکر چل بسا

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) 35سالہ نو جوان ٹرین کی زد میں آکر چل بسا ، جبکہ نوجوان کی شناخت کے لئے قریبی مساجد میں اعلانات آن لائن کے مطابق فیصل آباد اسٹیشن کچی آبادی ریلوے پھاٹک نمبر 11کے قریب نامعلوم 35سالہ شہری ریلوے لائن کراس کر تے ہوئے ٹرین تلے آکر کچلا گیا جسکی تا حال شناخت نہ ہو سکی ، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر قانونی کارروائی شروع کر دی ، پولیس نے اسکی شناخت کے لئے قریبی مساجد میں اعلانات بھی کروائے تا ہم ابھی تک اسکے ورثاء کا سراغ نہ مل سکا ۔

متعلقہ عنوان :