ْفیصل آباد، حفاظتی ٹیکوں سے متاثرہ ایک بچی کی حالت غیر ہونے پر الائیڈ ہسپتال ریفر کردیا

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) حفاظتی ٹیکوں سے متاثرہ ایک بچی کی حالت غیر ہونے پر الائیڈ ہسپتال ریفر کردیا گیاآن لائن کے مطابق نواحی گائوں 200گ ب ایک بچی 3ماہ کی عروج فاطمہ کو بھی محمد عمر اور فاطمہ شاہد والی علامات نمودار ہونے پر DDHOسمندری نے الائیڈ ہسپتال ریفر کردیاجبکہ محکمہ صحت کی ٹیم نے آج ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سمندری ڈاکٹر یوسف کی سربراہی میں تحقیقات کیں اور مرنے والے بچے عمر کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی اس دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تمام حالات و واقعات سے سی ای او ہیلتھ کو آگاہ کردیا گیاہے جس پر کمیٹی بناکر تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم مبینہ طور پر ہونے والی نومولود موت کے بارے میںابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا واضح رہے کہ جمعرات کے روز 200گ ب میں حفاظتی ٹیکہ لگنے سے دو شیر خواربچوں کی حالت غیر ہوگئی تھی جس میں ایک بچہ 15ماہ کا محمد عمردم توڑ گیاتھا

متعلقہ عنوان :