لاہور میں واسا نے زیر زمین پانی کے بے دریغ استعمال کو روکنے کیلئے منصوبہ تیار کر لیا

اتوار اپریل 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں واسا نے زیر زمین پانی کے بے دریغ استعمال کو روکنے کیلئے منصوبہ تیار کر لیاہے جس کے تحت واسا پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے گھروں میں میٹرز نصب کریگا اور اس ہدف کو پورا کرنے کیلئے آئندہ تین سالوں کے دورا ن گھروں میں لگے تمام کنشکشنز پر میٹرز نصب کر دئیے جائیں گے جس کے بعد واسا صارفین سے پانی کے استعمال کرنے کے مطابق بل وصول کریگا اور کم پانی استعمال کرنے والوں کو واسا خصوصی مراعات بھی دیگا پانی کے بے دریغ ضیاع کے حوالے سے مختلف آبی ماہرین کا کہنا ہے کہ زیر زمین پانی کے ذخائر کے استعمال میں بچت کرنا بہت ضروری ہوگیا ہے اور اگر زیر زمین پانی کے دریغ استعمال کو نہ روکا گیا تو صوبائی دارالحکومت لاہور میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہوسکتا ہے ماہرین نے مزید کہا کہ زیر زمین بچائو پانی کے ذخائر کو بچانے کیلئے واسا کو مختلف آگاہی سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد بھی کرنا چاہئے تاکہ ان سیمینار ز اور ورکشاپس کے ذریعے شہریوں میں پانی کے بچائو کیلئے آگاہی پیدا کی جاسکے اور پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے قانون سازی بھی ضروری ہے جس میں پانی کے غیر ضروری استعمال پر سزائیں او رجرمانے تجویز کئے جائیں واضح رہے کہ جنوبی ایشیاء میں سب سے زیادہ لاہور میں اس وقت فی فرد پانی کی فراہمی 70گیلن ہے جسے کم کر کے 40 گیلن تک لانے کی حکمت عملی طے کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :