Live Updates

عوام موقع دیں کراچی کو نیویارک بنا کر دکھائوں گا، شہباز شریف

ملکر اس شہر کے دکھ درد،محرومیاں خوشیوں میں بدلیں گے، کراچی میں امن قائم ہوچکاہے،مگر امن اور انصاف کاچولی دامن کاساتھ ہے ، امن اسی صورت میں دیرپا ہوسکتا ہے جب شہرکی محرومیوں کا ازالہ ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد کے مرکز میں متحدہ رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب میں میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی جنوبی ایشیا کا نیویارک بنے گا،اگر ہمیں موقع ملا تو ملکر اس شہر کے دکھ درد،محرومیاں خوشیوں میں بدلیں گے، کراچی میں امن قائم ہوچکاہے،مگر امن اور انصاف کاچولی دامن کاساتھ ہے ،کراچی میں امن اسی صورت میں دیرپا ہوسکتا ہے جب شہرکی محرومیوں کا ازالہ ہوگا،کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان بہادر اآباد کے مرکز میں متحدہ رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ میں یہاں ایک پاکستانی کی حیثیت سے اآیا ہوں ،میں سیاسی ایجنڈا لیکر نہیں اآیا،میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرناچاہتا،مگر سچ بیان کرنا چاہیے اور سچ یہ ہیکہ کراچی میں بجلی بحران کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے ،کے الیکٹرک کے پاس250,250 میگاواٹ کے دوپاور پلانٹ ہیں جو اس نے بند کئے ہوئے ہیں ،کے الیکٹرک نے پاورپلانٹ چلانے کے بجائے واپڈا سے سستی بجلی لینے پر انحصارکیا،جس کے باعث اب بجلی بحران پیداہوا ہے ،جب پیپلزپارٹی کی حکومت تھی تو اس وقت بھی کے الیکٹرک کا معاملہ پیش اآیا تھا اور ہم نے مشترکہ مفادات کونسل میں اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کی توجہ اس جانب مبذول کرائی تھی،ہم نیمطالبہ کیا تھا کہ کے الیکٹرک کو پابند کیاجائے کہ وہ پاور پلانٹ چلائے ،مگر معاملہ جوں کا توں رہا۔

(جاری ہے)

ہماری کوشش ہے کہ کے الیکٹرک کے معاملات درست کئے جائیں تاکہ رمضان میں شہریوں کو پوری بجلی ملے،شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا70 سال مک مکا اور باتوں میں گزرگیا،کراچی میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر ہیں،اربوں کھربوں روپیکراچی میں لگے وہ رقم کہاں گئی ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبات وزیراعظم کیسامنیرکھوں گا،پاکستان کو مضبوط کریں گے، شہر قائد کو اس کا مقام دلوائیں گے،شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں جب حکومت ملی تو نواز شریف نے فیصلہ کیا کہ کراچی میں امن قائم کرناہے اور اس کیلئے رینجرز کو فری ہینڈ دیا گیا،جس کے باعث اآج کراچی میں امن ہے ،بھتاخوری اور ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ ہوچکا ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کی روشنیاںپھر سے بحال کریں اوراسکے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،کوئی بھی اکیلے یہ کام نہیں کرسکتاہے ،اگر کراچی میں ہمیں موقع ملا تو لاہور کی طرح یہاں بھی اورینج لائن ،بلیو لائن منصوبے شروع کریں گے،گھر گھر پانی پہنچائیں گے ،ایشیا کی سب سے بڑی ٹیکنیکل یونیورسٹی بنائیں گے ،نوجوانوں کو روزگارکیمواقع فراہم کریں گے ،کراچی سے گندگی صاف کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کیساتھ ماضی میں ظلم ہوا ہے اور یہ شہر محرومیوں کا شکاررہا ہے مگر ہمیں ماضی کو سائیڈ پر رکھ کر اآگے دیکھناہوگا،ہمیں مل کر کراچی کی ترقی کیلئے کرداراداکرنا ہوگا،اس موقع پر ایم کیو ایم بہادر اآباد رابطہ کمیٹی کے کنوینئر خالدمقبول صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اآبادی کیحوالے سے جو ذیادتی کی گئی ہے اور مردم شماری میں ہماری اآبادی کو کم دکھایاگیاہیاس حوالے سے شہباز شریف کو اپنیتحفظات سیاآگاہ کیا ہے ،انہوں نیکہا کہ کراچی میں امن قائم ہوچکاہیمگر جب تک انصاف نہیں ملے گا امن کے ثمرات حاصل نہیں ہوسکیں گے ،انصاف ہوگا توامن بھی قائم ہوگا ،امن انصاف کی ضمانت نہیں دے سکتا تاہم انصاف امن کی ضمانت دیسکتا ہے،ہم نے کراچی کیلئے تمام اداروں سے اور صوبائی و وفاقی حکومت سے انصاف مانگا ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی نظام شہری اداروں کو وہ اختیارات نہیں دیتا جو انہیں حاصل ہونیچاہئیں ،ہم نے شہباز شریف سے کہا ہے کہ ایک اور آئینی ترمیم کے ذریعے اختیارات نچلی سے نچلی سطح تک منتقل کئے جائیں ،بلدیاتی اداروں کو ذیادہ سے ذیادہ اختیارات دئے جائیں۔

قبل ازیں بہادر اآباد مرکز اآمد پر شہباز شریف کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ،جبکہ شہباز شریف اور نواز شریف کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات