لاہور میں پاکستان کی پہلی سپر کبڈی لیگ کی تیاریاں جاری

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پاکستان کی پہلی سپر کبڈی لیگ کی تیاریاں جاری ہیں اور اس حوالے سے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ آج بروز پیر لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوگی جس میں کبڈی لیگ میں شریک کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائیگا بتایاگیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں 8 ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جبکہ لیگ کی 10 ٹیموں میں 16 عالمی پہلوان حصہ لیں گے جبکہ لیگ کی افتتاحی تقریب یکم مئی کو الحمراء اوپن ائیر نشتر پارک میں منعقد ہوگی اور پاکستان سپر لیگ کبڈی کے تمام میچز نشتر پارک جمنزیم میں منعقد ہونگے۔