وی آئی پیز کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر ماہانہ 11 کروڑ 52 لاکھ 50 ہزار کا خرچ جو صحت اور تعلیم کیلئے خرچ کی جاسکتی تھی، چیف جسٹس

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دئیے ہیں کہ وی آئی پیز کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر ماہانہ 11 کروڑ 52 لاکھ 50 ہزار کا خرچ آتا تھا یہ رقم صحت اور تعلیم کیلئے خرچ کی جاسکتی تھی چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ہفتہ وار تعطیل کے باوجود اتوار کے روز مفاد عامہ کے معاملات پر ازخود نوٹسز کی سماعت کی.

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے بتایا کہ چار ہزار چھ سو دس اہلکاروں پر ماہانہ 11 کروڑ 52 لاکھ اور 50 کا خرچ آتا تھا اور ایک سال میں یہ اخراجات ایک ارب 38 کروڑ سے زائد کے بنتے ہیں ...چیف جسٹس پاکستان نے بتایا ان اخراجات میں ابھی پٹرول اور گاڑیوں کے اخراجات شامل نہیں ہیں کارروائی کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ اگر تمام اخراجات کو اکھٹا کیا جائے تو یہ رقم 3 ارب سے زائد کی بنتی ہی. گزشتہ روز سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ کو آگاہ کیا گیا تھا وی آئی پیز کی سیکیورٹی مامور 4 ہزار چھ سو دس اہلکاروں کو واپس بلایا گیا ہی. چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ اگر یہی رقم صحت اور تعلیم پر خرچ کی جاتی تو اس کے کیا نتائج ہوتے۔