پاکستان کا کابل اور بغلان میں خودکش حملو ں کی مذمت

حملوں میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں،ترجمان دفترخارجہ

اتوار اپریل 23:00

ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان نے کابل اوربغلان میں رجسٹریشن سینٹر پر خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حملوں میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں دہشت گرد حملوں میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور ایسے حملے قابل مذمت ہیں اور ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حملوں میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔