پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ پشاورسٹی کی نئی کابینہ تشکیل دیدی

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ پشاورسٹی کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی سلمیٰ ہمایون صدر اورنسرین بی بی جنرل سیکرٹری منتخب کرلی گئیںاس حوالے سے پیپلزپارٹی خواتین ونگ کاایک اجلاس زیرصدارت بیگم سید ظاہرعلی شاہ منعقد ہوا جس میں ایم پی اے نگہت یاسمین اورکزئی ،جنرل سیکرٹری شازیہ طماش،صائمہ عمر اوردیگر ضلعی وصوبائی عہدیدارشریک ہوئیںاجلاس میں اتفاق رائے سے خواتین ونگ پشاورسٹی کی کابینہ تشکیل دی گئی جس کے مطابق سلمیٰ ہمایون صدر،نسرین بی بی جنرل سیکرٹری ،سحرش امجد سینئرنائب صدر،عنبرین مغل نائب صدر،زیباشہبازنائب صدر،ریحانہ اختر نائب صدر،محسنہ فضل ربی نائب صدر،نرگس سعدنائب صدر،مدیحہ شاہ نائب صدر،شازیہ قادری نائب صدر،صباء گل نائب صدر،سمیراانورآفس سیکرٹری،شازیہ ظفر سیکرٹری فنانس،مسزقریشی سٹی کونسلر،تسلیم بی بی سٹی کونسلر اور شبنم طارق سٹی کونسلر نامزدکی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم پی اے نگہت اورکزئی نے تمام نومنتخب کابینہ کے اراکین کو مبارکبادپیش کی اورامیدظاہر کی کہ نئی کابینہ پارٹی کی ترقی اورمضبوطی کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑیگی انہوں نے مزیدکہاکہ پیپلزپارٹی کے جیالے نظریاتی اورتربیت یافتہ لوگ ہیں یہ واحد پارٹی ہے جس میں کارکن اپنی رائے کا کھل کراظہارکرتے ہیں سیدظاہرعلی شاہ جنہیں پشاوریوں نے شہنشاہ کا لقب دیا ،میرے نزدیک وہ پورے صوبے کے شہنشاہ ہیں انکی اہلیہ اورہمشیرہ بھی عملی سیاست میں حصہ لے رہی ہیں آ ج کی یہ تقریب پارٹی سے والہانہ محبت کی مضمر ہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی خیبرپختونخوامیں منظم جماعت کے طور پرابھررہی ہے اورآئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی ایک مرتبہ پھرمرکزسمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائیگی آخرمیں نومنتخب صدرسلمیٰ ہمایون اور جنرل سیکرٹری نسرین بی بی نے پارٹی قیادت کاشکریہ ادا کیا اور اس عزم کااظہارکیاکہ وہ کابینہ کی دیگراراکین کے ساتھ مل کر پارٹی کی ترقی کیلئے جدوجہد کریں گی۔

متعلقہ عنوان :