خیبر پختونخوا کے 14اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کولا ئسنس جاری کرنے کی منظوری وفا ق نے دیدی

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) خیبر پختونخوا کے 14اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کولا ئسنس جاری کرنے کی منظوری وفا ق نے دیدی ہے اورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کو لائسنس جاری کرنے کی منظوری بیورو آف امیگریشن اینڈ اور سیز کی سفارشات پر دی گئی ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن ، ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن ، بنوں ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کو لائسنس جاری کردیئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 54اوور سیز پروموٹرز کو لا ئسنس جاری کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :