انسداد پولیو آئی پی وی مہم خیبر اور مہمند ایجنسی میںآج سے شروع
اتوار 22 اپریل 2018 23:00
(جاری ہے)
کیونکہ 2015 سے شروع ہونے والی سالانہ انسداد پولیو آئی پی وی مہم پولیو کیسز کی تعداد کم کرنے میں کافی موثر ثابت ہوئی ہے۔
اور مجھے امید ہے کہ اس سال کی مرحلہ وار آئی پی وی-اوپی وی مہم بھی نہ صرف فاٹا کے بچوں کو آئیندہ آنے والے مہینوں میں پولیو وائیرس سے محفوظ رکھے گی بلکہ فاٹا کو پولیو کیس کے بغیر دو سال مکمل کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہو گی۔ پچھلے بیس (20) مہینوں سے فاٹا میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ فاٹا میں آخری پولیوکیس 27 جولائی، 2016 کو سامنے آیا تھا، جس کے بعد سے اب تک کوئی پولیو کیس سامنے نہیں آیا۔ گزشتہ پورا سال (2017 کے دوران) فاٹا میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ موجودہ سال میں بھی اب تک فاٹا میں کوئی پولیو کیس سامنے نہیں آیا۔ اس مہم کے دوران 0 سے 23 ماہ کے کل 119248 بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی، جسمیں سے 0 سے 4 ماہ کے 14710 بچوں کو صرف پولیو قطرے پلوائے جائیں گے جبکہ 4 ماہ سے 23 ماہ تک کہ 104538 بچوں کو دونوں یعنی پلائی جانے والی اور ٹیکے کے ذریعے دی جانے والی پولیو ویکسین دی جائے گی۔ ان بچوں تک ویکسین پہنچانے میں کل 451 ٹیمیں حصہ لیں گی جسمیں 371 آؤٹ ریچ، 78 فکسڈ اور 2 موبائل ٹیمیں شامل ہیں.ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فاٹا نے کہا کہ آئی پی وی (ٹیکے کے ذریعے دی جانے والی ویکسین) اور او پی وی (پلائی جانے والی ویکسین) مل کر نہ صرف بچے بلکہ کمیونٹی کی بھی قوت مدافعت کی سطح کو بڑھاتی ہے۔ جو بچوں اور کمیونٹی کو پولیو سے محفوظ بھی رکھتی ہے اور پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ پلوائی جانے والی پولیو ویکسین (او پی وی) بنیادی طور پربچے کے پیٹ میں قوت مدافعت میں بہتری لاتی ہے جو تقریبا? ایک ماہ تک بچے کو محفوظ رکھنے کے ساتھ پولیو وائرس کو فضلے کے ذریعے ماحول میں جانے سے بھی روکتی ہے۔ ماحول میں وائرس دوسرے بچوں کو متاثر کر سکتی ہے۔ جبکہ ٹیکے کے ذریعے دی جانے والی پولیو ویکسین خون میں قوت مدافعت بڑھاتی ہے جو بچے کو تقریبا? چھ ماہ تک پولیو وائرس سے متاثر ہونے سے محفوظ رکھتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.