دیر بالا میں سکولوں اور کالجز کا جا ل بچھا دیا ہے، عنایت اللہ خان

اتوار اپریل 23:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ ہم نے دیر بالا میں سکولوں اور کالجز کا جا ل بچھا دیا ہے تاکہ دیر بالا کے بچے تعلیم کے میدان میں کسی سے پیچھے نہ رہے ۔ جماعت اسلامی برسراقتدار آ کر ملک میں نظریہ پاکستان سے ہم آہنگ اور ایک مستقل قومی تعلیمی پالیسی کے ذریعے سرکاری و پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے لیے یکساں نظام تعلیم رائج کرے گی ۔

اسلامی پأکستان خو شحا ل پاکستان سلو گن کے تحت صوبہ بھر میں ہر بچے کو مفت تعلیم دیں گے۔بعض قوتیںہمارے نظام تعلیم اور نصاب تعلیم پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں کیونکہ اس کے ذریعے وہ ہم پر باآسانی تسلط جماسکتے ہیں۔ دنیا میں وہی تحریکیں کامیاب ہیں جن کے پیچھے کتابیں اور تعلیم ہیں‘ جماعت اسلامی کی تحریک کے پیچھے بھی وہ کتابیں ہیں جنہوںنے سوچ اور رویے میں تبدیلی پیدا کی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ گورنمنٹ مڈل سکول ہاتن درہ دیر بالا م میں طلباء سے خطاب کر رہے تھے ۔ سینئرو زیر عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دیر بالا کی ترقی ہمارا عزم ہے اور پورے صوبے میں مثالی ضلع بنائیں گے جس کے لیے اربوں روپے کے منصوبے شروع کیے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی دیر کے عوام کو کبھی مایو س نہیں کرے گی اور آئندہ انتخابات میںکامیابی حاصل کر کے ترقیاتی منصوبوں کو تسلسل دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام اب کرپشن اور کرپٹ ٹولے سے نجات اور ملک میں دیانتدار قیادت چاہتے ہیں ۔