پنجاب فوڈ اتھارٹی کا فوڈکلرزکی30اپریل تک رجسٹریشن کرانے کاحکم

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

رحیم یار خان۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) فوڈکلرزکی30اپریل تک رجسٹریشن کرانے کاحکم دیدیاہے۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈاتھارٹی نے کھانے پینے کی اشیائ میں استعمال ہونے والے فوڈکلرزکی30اپریل تک رجسٹریشن کرانے کاحکم دیاہے ڈائریکٹرپنجاب فوڈاتھارٹی نورالامین مینگل نے تمام اضلاع کے سربراہان کوجاری کردہ حکمنامے میں کہاہے کہ وہ فوڈکلربنانے والی کمپنیوں کوتنبیہ کریں کہ وہ اپنی مصنوعات کامعیارپنجاب فوڈاتھارٹی سے منظورکروائیں اوراپنے اضلاع میں کھانے پینے کی اشیائ کی تیاری میں مصروف کمپنیوں کوپابندکریں کہ فوڈآئٹمزمیں ایسی کمپنیزکے کلراستعمال کریں جوپنجاب فوڈاتھارٹی سے منظورشدہ ہوں اس ضمن میں فوڈکلربنانے والی کمپنیوں کوپابندکیاگیاہے کہ وہ30اپریل تک اپنی اپنی کمپنیوں کوفوڈاتھارٹی میں رجسٹرڈکروائیں بصورت دیگران کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :