قومی شاہراہ پٹ سن سے اوورلوڈ ٹرالر 11ہزاروولٹیج بجلی کی تاروں سے ٹکراگیا

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

رحیم یار خان۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) قومی شاہراہ پر پٹ سن سے اوورلوڈ ٹرالر 11ہزاروولٹیج بجلی کی تاروں سے ٹکراگیا چنگاریوں کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی پٹ سن میں آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے ٹرالر سمیت جل کر خاکستر ڈرائیور جان بچا کر موقع سے فرارہوگیا ٹرالر نمبریC 2013جوکہ پٹ سن سے اوورلوڈ تھا قومی شاہراہ پر 11ہزاروولیٹج بجلی کی تاروں سے ٹکراگیا چنگاریوں کے باعث پٹ سن سے لوڈ ٹرالر میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں روپے مالیت کی پٹ سن اور لاکھوں روپے مالیت کے ٹرالر کو جلاکر راکھ کر ڈالا اطلاع ملنے پر ریسکیو، موٹروے پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر ٹرالر میں بھڑکنے والی آگ پر کئی گھنٹوں کی جدوجہد پر قابوپالیا تاہم ڈرائیور جان بچاکر موقع سے فرارہوگیا۔