مسلح ڈاکوئوں نے موبائل شاپ سے 6لاکھ پچاس ہزار کی نقدی لوٹ لی۔ مذاحمت پر دکان ملازم زخمی

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

رحیم یار خان۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) 3نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکووئں نے اسلحہ کی نوک پرموبائل شاپ سے 6لاکھ50ہزارروپے مالیت کی نقدی لوٹ لی مزاحمت کرنے پر مسلح ڈاکوئوں کی فائرنگ دوکان ملازم زخمی طبی امداد کیلئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقدمہ درج کرلیا 3نامعلوم مسلح ڈاکوجوکہ موٹرسائیکل پر سوار تھے اسلحہ کی نوک پر لنک روڈ پر واقع النور جنرل سٹور اینڈ موبائل شاپ میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر دوکان میں موجود 6لاکھ50ہزارروپے مالیت کی نقدی لوٹ لی اسی دوران دوکان ملازم سیٹلائٹ ٹائون کے رہائشی محمدعمر نے ڈاکوئوں کے سامنے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے جان سے ماردینے کیلئے دوکان ملازم عمر پر فائرنگ کردی 3فائر لگنے کے نتیجہ میں عمر شدید زخمی ہوگیا جبکہ مسلح ڈاکو کامیاب واردات کے بعد موقع سے باآسانی فرارہوگئے فائرنگ سے زخمی ہونے والے محمد عمر کو رات گئے طبی امداد کیلئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطر ے سے باہر بیان کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے نا معلوم مسلح ڈاکوئوں کے خلاف واردات کا مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :