جہاں کوئی ملازم سیفٹی اصولوں کے بغیر کام کرتا پایا گیا اُسے کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔چیف ایگزیکٹو (گیپکو)

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

گوجرانوالہ۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے چیف ایگزیکٹو محمد زاہد سلیم نے کہا ہے کہ فرض کی راہ میں شہید ہونے والے گیپکو کے کارکنوں کی خدمات سنہری حروف میں لکھے جانے کے قابل ہیںملازمین کی زندگی ہمارے لئے سب سے زیادہ مقدم ہے لہذا ملازمین سیفٹی اصولوں اور آلات کے بغیر ہر گز کام نہ کریں ۔

جہاں کوئی ملازم سیفٹی اصولوں کے بغیر کام کرتا پایا گیا اُسے کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔اِن خیالات کا اظہار انہوں نے دورانِ ڈیوٹی فوت ہونے والے گیپکو کے 24ملازمین کے بچوں کو Appointment Letters(تقرری نامی) دینے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے پاکستان واپڈا ہائیڈڑو ورکرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد خاں، سی بی اے کے ریجنل چیئرمین ولی الرحمن خاں ، ریجنل جنرل سیکرٹری عبدالرزاق جٹھول و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن انور سعید کیلوی، چیف انجینئرزجنید اختر، غضنفر عباس رضوی، محمد ریاض، محمد ذوالفقار،بلال ارشاد،ایڈیشنل ڈی جی لیگل محمد صدیق ملک،مینجرز شاہد پرویز، محمد ذیشان ستار،ہائیڈرو یونین کے دیگر عہدیدران اخلاق احمد چیمہ، ساجد ڈار، میاں عطاء الرحمن ، پرویز لنگڑیال، عبدالرزاق گجر ،احمد خاں رانجھا، ریاض ورک، عباس باجوہ، عدنان بشارت، طارق جاوید، عمر خاں، محمد افضل باجوہ سمیت دیگر افسران و ملازمین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکر یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد خاں نے کہا کہ فوت شدہ ملازمین کے بچوں کو نوکریاں دینا گیپکو کا قابلِ تحسین اقدام ہے جس میں یونین اور انتظامیہ کی مشترکہ کوششیں شامل ہیں۔