موجودہ حکومت نے پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ۔عمران خالد بٹ

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

گوجرانوالہ۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) مسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹری اینڈکامرس عمران خالد بٹ نے کہا کہ چاروں صوبوں میں خوشحالی کا دور دورہ ہے ۔ صنعتکار اور سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں ۔ جس کی بدولت پاکستان کی معیشت مضبوطی کی طرف رواں دواں ہے ۔ موجودہ حکومت نے پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ۔

آج ملک اندھیروں سے نکل چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جب اقتدار سنبھالا تھا تو اہم مسائل درپیش تھے جن میں سب سے پہلے دہشت گردی اور دوسرا توانائی کا بحران تھا آج وطن عزیز کو ان دونوں مسائل سے چھٹکارا مل چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مایوسی کے دریا عبور کرنے کے بعد امن بحال ہوا ہے جس میں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا جنہوں نے اپنے لہو سے اس ملک کی بقاء کی جنگ لڑی اور اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے آنیوالی نسلوں کو پرامن پاکستان دیا ہے۔