آ ج سے جی ٹی روڈ سمیت اندرون شہر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے گا

اتوار اپریل 23:00

گوجرانوالہ۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) ناجائز تجاوزات مافیا کو شہر بھر سے از خود جی ٹی روڈ سمیت اندورن شہر کے مین بازاروں میں دو کانوں کے آگے قائم کی گی عارضی و پختہ غیر قانونی تجاوزات کو ختم کر نے کیلئے 5دن کی وارننگ ختم ہو گئی ہے، آج سے باقاعدہ گر ینڈ آپریشن شروع کردیاجائے گا ۔ میئر گو جرانوالہ میو نسپل کارپوریشن شیخ ثروت اکرام کی خصو صی ہدایات پر چیف آفیسر میو نسپل کارپوریشن خواجہ عمران صفدر لینڈ منیجر شہزاد احمد کھو کھر اس آپریشن کو لیڈ کر یں گے ان کی معاونت کیلئے متعلقہ تھانوں کی پولیس ، ایس پی ٹریفک وارڈن ، قاری زاہد سلیم و دیگر علما اکرام بھی ان کے ہمراہ ہو نگے ،لینڈ منیجر شہزاد احمد کھو کھر نے جی ٹی روڈ سیالکو ٹی ریلوئے پھا ٹک ،شیرانوالہ ریلو ئے پھا ٹک، پیپلز کا لونی سمیت دیگرعلاقوں سے دوران آپریشن دو کانوں کے آگے رکھے پھٹے کو نٹر ہتھ ریڑ ھیاں سمیت دیگر رو کا وٹ پیدا کر نے والی اشیاء کے 5 سے زائد ٹرک سامان قبضہ میں لیکر میو نسپل کارپوریشن آفس میں بحق سرکار ضبط کر لے گے۔

(جاری ہے)

لینڈ منیجر شہزاد احمد کھو کھر نے کہا کہ سو میوار سے شروع ہو نے والے آپریشن میں تجاوزات کر نیو الوں سے سختی سے نپٹا جائے گا اور موقع پر بھاری جر مانوں کے ساتھ متعلقہ تھا نوں میں پر چے بھی درج کر وائے جائیں گے ۔