صنعتکار اور سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں ۔ جس کی بدولت پاکستان کی معیشت مضبوطی کی طرف رواں دواں ہے ۔نائب صدر پی ایم ایل (ن)گوجرانوالہ سٹی

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

گوجرانوالہ۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن گوجرانوالہ سٹی کے نائب صدر انعام الله اپل نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے نواز شریف کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ‘نواز شریف نے ملک میں بے پناہ ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا ‘پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ‘ملکی ترقی مضبوط سیاسی استحکام سے منسلک ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بے پناہ ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا ‘موجودہ حکومت نے پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مایوسی کے دریا عبور کرنے کے بعد امن بحال ہوا ہے جس میں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا جنہوں نے اپنے لہو سے اس ملک کی بقاء کی جنگ لڑی اور اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے آنیوالی نسلوں کو پرامن پاکستان دیا ہے آج ملک اندھیروں سے نکل چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جب اقتدار سنبھالا تھا تو اہم مسائل درپیش تھے جن میں سب سے پہلے دہشت گردی اور دوسرا توانائی کا بحران تھا آج وطن عزیز کو ان دونوں مسائل سے چھٹکارا مل چکا ہے ۔چاروں صوبوں میں خوشحالی کا دور دورہ ہے ۔ صنعتکار اور سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں ۔ جس کی بدولت پاکستان کی معیشت مضبوطی کی طرف رواں دواں ہے ۔