فکر اقبال سوسائٹی پاکستا ن کے زیر اہتمام شاعر مشرق کی 80ویں برسی کے موقع پر سیمینار

اتوار اپریل 23:00

گوجرانوالہ۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) حکیم الامت ،،شاعر مشرق علامہ اقبال کی 80برسی کے موقع پر فکر اقبال سوسائٹی پاکستان کے زیر اہتمام سیمینار’’ نسیمی از حجاز آید کہ ناید‘‘منعقد کیا گیا۔چیمبر ہال میں منعقدہ سیمینار میں علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال نے خصوصی طور پر شرکت کی۔تقریب سے سابق صدر چیمبر سعید تاج،ڈائریکٹر سرگودھا یونیورسٹی ڈاکٹر احسان ملک،پروفیسر مسعود نعیم،،ڈاکٹر افضل زاہد،ایس اے حمید،رانا عمر،،چوہدری محمد علی،،،ڈاکٹر حافظ منیر ،سرپرست اعلیٰ سوسائٹی محمود احمد ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ عہد حاضر میں تمام طبقات فکر اقبال سے راہنمائی لیں۔فکر اقبال کا فروغ عہد حاضر کی شاعری کا متن بھی ہونا چاہیئے۔

(جاری ہے)

مقررین کا کہنا تھا کہ اقبال اب دوبارہ تو نہیں آئیں گے۔لیکن ان کے فلسفہ پر عمل کرتے ہوئے ہم خود میں اورخاص کر نوجوانوں میں جذبہ خودی کو اجاگر کر سکتے ہیں۔تقریب کی صدارت چیئرمین سوسائٹی محمد طاہر باہو نے کی۔

اس موقع پر عبدالحنان مغل،شاذل محبوب،حافظ ذیشان ،طلحہ یعقوب،آمنہ جبیں و دیگرسوسائٹی عہدیداران کو بہترین خدمات پر اعزازی شیلڈ و سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے۔سیمینار میںشرکت کے موقع پر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات سمیت سکول،کالجز ،یونیورسٹی کے طلباؤ طالبات کی کثیر تعدادنے سوسائٹی کی ممبرشپ بھی حاصل کی۔