کرنٹ لگنے سے 24سالہ نوجوان جاںبحق

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

وزیر آباد۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) کرنٹ لگنے سے 24سالہ نوجوان جاںبحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق محلہ کریم پورہ کا رہائشی محمد زبیر چوہان جو کہ سیلنگ کا کام کرتا تھا گذشتہ روز محنت مزدوری کے سلسلہ میں لاہور نجی ہوٹل میں کام کرنے کے دوران ڈرل مشین سے دیوار میں سوراخ کرنے لگا کہ انڈر گرائونڈ بجلی کی ننگی تار سے کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو کر گر پڑا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

متعلقہ عنوان :