ترقی ملازمین میں ایک جذبہ پروان چڑھاتی ہے۔جس سے ملازم کے فرائض منصبی میں نکھارپیداہوتا ہے۔پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

گوجرانوالہ۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) ترقی وتبادلے سرکاری ملازمین کی سروسز کاحصہ ہوتے ہیں۔ترقی ملازمین میں ایک جذبہ پروان چڑھاتی ہے۔جس سے ملازم کے فرائض منصبی میں نکھارپیداہوتا ہے اورترقی پانے والے سرکاری ملازمین کی صلاحیتوںسے ادارے اورعوام کواستفادہ حاصل ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارمسزنگہت تنویر ملک پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برا ئے خواتین وزیرآبادنے گریڈ17سی18میں بطوراسسٹنٹ پروفیسرترقی پانے والے سٹاف ممبران مسزبشریٰ ظہیرشعبہ اسلامیات،مسزناز تسنیم شعبہ اردو،مسزنعیمہ جمیل شعبہ تاریخ،مسزصائمہ یونس شعبہ کیمسٹری کے اعزازاورکالج سے ٹرانسفرہونے والی لیکچرزمسزلبنیٰ شہزادی،مسزفائزہ نصیر،مس طیبہ نورین کی الوداعی تقریب میں کیا۔

اس موقع پروائس پرنسپل مسزعائشہ عتیق نے کہا کہ تبدیل ہونے والے سٹاف ممبران اپنی اچھی یادیں چھوڑکراپنے نئے تعیناتی مقام پرجارہا ہے ہماری دعائیں ہیںکہ وہ تعلیم کے حصول کے لئے آنیوالی طالبات میں اپنے علم کی تقسیم اس اندازسے ہی کرتی رہیںگی جس محنت ولگن سے انہوںنے وزیرآبادتعیناتی کے دوران خدمات سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :