پشاور ،یہ پختون قوم کی بد قسمتی تھی کہ 2013کے انتخابات کے بعد ان پر پی ٹی آئی جیسے غیر سنجیدہ حکمران مسلط ہوئے، سکندر حیات خان شیرپاو،ْ

جن کا مقصد اقتدار کی کرسی کے حصول کے سواکچھ اور نہیں،پختون پی ٹی آئی کا اصل چہرہ جان چکے ہیں عوام آنے والے انتخابات ووٹ کے ذریعے ان کو مسترد کرکے ایسے حکمرانوں کو منتخب کریں گے جو صحیح معنوں میں ان کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، صوبائی چیئرمین قومی وطن پارٹی

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاو،ْ نے کہا کہ یہ پختون قوم کی ایک بہت بڑی بد قسمتی تھی کہ 2013کے انتخابات کے بعد ان پر پی ٹی آئی جیسے خود غرض، مفادپرست اور غیر سنجیدہ حکمران مسلط ہوئے جن کا مقصد اقتدار کی کرسی کے حصول کے سواکچھ اور نہیں۔انھوں نے کہا کہ پختون پی ٹی آئی کا اصل چہرہ جان چکے ہیں اور وہ آنے والے انتخابات ووٹ کے ذریعے ان کو مسترد کرکے ایسے حکمرانوں کو منتخب کریں گے جو صحیح معنوں میں ان کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔

ان حیالات کا انہوں نے وطن کور پشاور میں قومی وطن پارٹی ضلع صوابی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات طارق احمد خان نثار خان،جمیل مرغز ایڈوکیٹ، اسد خان ایڈوکیٹ، ایڈوکیٹ کفایت خان ،ایڈوکیٹ ضلعی صدر مسعود جبار خان ، خالد باچااور پارٹی کے دیگرضلعی عہدیداربھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع صوابی میں 29اپریل کومنعقد جلسہ کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے سی گئی اور جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے لائحہ عمل طے پایا گیا۔

سکندر شیرپائو نے صوبائی حکومت کی ناکامیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے پختونوں کی روایات اور ان کے حقوق کو جو نقصان پہنچایا ہے اس کیلئے صوبہ کے عوام ان کو کبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔انھوں نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک اور دکھ کی گھڑی ہے جب چیف جسٹس آف پاکستان نے خودصوبے کا دورہ کیا اور یہاں پر تبدیلی کا حال دیکھ کر وہ دھنگ رہ گئے کہ تبدیلی کے دعویداروں نے در حقیقت صوبہ کو جنگل میں تبدیل کردیا ہے۔

۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین وزیر اعظم بننے کیلئے پختونوں کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہے ہیں ان کا مقصد اقتدار کے حصول کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک موقع پرست سیاسی جماعت ہے جس نے پختونوں کو اپنے مفادات کے حصول کیلئے استعمال کیا۔انھوں نے کہا کہ بی آر ٹی جیسا میگا پراجیکٹ جس کیلئے بہت سا وقت اور سرمایہ درکار تھا صرف اس وجہ سے تاخیر سے شروع کیا گیا تاکہ آنے والے انتخابات میں ایک مرتبہ پھر پختونوں سے ووٹ بٹور سکے۔