Live Updates

پاکستان تحریک انصاف سردار سورن سنگھ کی کمی شدت سے محسوس کر رہی ہے،وزیراعلیٰ پرویز خٹک

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سردار سورن سنگھ کی کمی شدت سے محسوس کر رہی ہے تاہم سردار سورن سنگھ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے متحرک اقلیتی رہنما اورسابق معاون خصوصی برائے اقلیتی اُمور آنجہانی سردار سورن سنگھ کے یوم وفات کے حوالے سے اپنے پیغام میں مقتول آنجہانی سردار سورن سنگھ کی جمہوری و سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا ہے انہوںنے کہاکہ سردار سورن سنگھ نے اقلیتی برادری کی نمائندگی کا حق بڑی جرات اور بہادری سے ادا کیا ہے ۔

سیاسی بیداری اور اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے آنجہانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحریک انصاف سردار سورن سنگھ کی کمی محسوس کر رہی ہے وہ اب ہمارے درمیان موجود نہیں تاہم وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات