کراچی،علامہ مقصود علی ڈومکیکی 13 مئی یوم امریکہ مردہ باد کے حوا لے سے صدر ملی یکجہتی کونسل سندھ مولانا اسد اللہ بھٹو سے ملاقات ،

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کی 13 مئی یوم مردہ باد امریکہ کے حوا لے سے ملی یکجہتی کونسل کے سندھ کے صدر مولانا اسد اللہ بھٹو سے ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکرٹری سیاسیات برادر میر تقی ظفر بھی ہمراہ تھے ملاقات میں ملک گیر یوم مردہ باد امریکہ میں ملی یکجہتی کونسل کو دعوت دی گئی اس موقعہ پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ غاصب اسرائیل کی حمایت مسلم ممالک میں مداخلت اور خونریزی امریکہ کے ناقابل معافی جرائم ہیں وطن عزیز پاکستان اور امت مسلمہ کے خلاف امریکی عزائم پر ہمیں تشویش ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی غیور عوام 13 اپریل کو متحد ہو کر امریکہ کی انسان دشمن عزائم کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے اس موقعہ پر ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر مولانا اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ ہم یوم مردہ باد امریکہ کی حمایت کرتے ہیں ہم ہر سطح پر امریکہ مخالف مظاہروں میں شرکت کریں گے انہوں نی کہا کہ غاصب اسرائیل کی حمایت اور بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی امریکہ کے اسلام دشمن عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔#