کوئٹہ، سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پا بندی اور سپریم کورٹ کے حکم پر سیکورٹی واپس لینے کے فیصلے خوش آئند ہے،ملک عبدالولی کاکڑ

یہ اچھا فیصلہ ہے کیونکہ حکومت کی مدت میں صرف1 ماہ رہ گئی ہے اب سرکاری محکموں میں بھرتیوں سے معاملہ مزید سنگین ہو گا اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے جمہوری روایات کو برقراررکھتے ہوئے بہتر فیصلہ کیا، مرکزی سینئر نائب صدر بلوچستان نیشنل پارٹی

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدرملک عبدالولی کاکڑ نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں پا بندی اور سپریم کورٹ کے حکم پر سیکورٹی واپس لینے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اچھا فیصلہ ہے کیونکہ حکومت کی مدت میں صرف1 ماہ رہ گئی ہے اب سرکاری محکموں میں بھرتیوں سے معاملہ مزید سنگین ہو گا اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے جمہوری روایات کو برقراررکھتے ہوئے بہتر فیصلہ کیا ان خیالا ت کا اظہا رانہوںنے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر بلوچستان میں سیکورٹی واپس لینا خوش آئند اقدام ہے کیونکہ ہر کسی نے سیکورٹی ساتھ رکھا تھا اور سیکورٹی سے ناجائز فائدے اٹھا رہے تھے قبائلی جھگڑوں اور لینڈ ما فیا میں بھی سیکورٹی اہلکاروں کو استعمال کر تے تھے اور عوام میں اس کے منفی اثرات بڑھ گئے تھے اور بعض لوگ اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے کے لئے سیکورٹی کو استعمال کر تے تھے اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ سپریم کورٹ نے بہترین فیصلہ کیا ہے اور قومی خزانے پر بوجھ نہیں رہے گا کیونکہ کروڑوں روپے سیکورٹی کی مد میں خرچ ہو تا تھا ہم بھی سیاسی لوگ ہے ہم نے آج تک سیکورٹی نہیں رکھی جبکہ سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی خوش آئند اقدام ہے کیونکہ موجودہ حکومت بھی ماضی کے حکومتوں کی طرح میرٹ کے پامالی میں ملوث رہے اور حکومتوں کی مدت ختم ہونے میں ایک ماہ رہ گئی اب ان کو عوام کر وزگار دینے کا خیال آیا الیکشن کمیشن کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہیں۔